counter easy hit

لندن پہنچتے ہی اوورسیز پاکستانی نے حامد میر کے ساتھ کیا کر دیا؟

لاہور( نیوز ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر، پاکستانی صحافت کا ایسا نام جو بنا ڈرے حکومت ہو یا اپوزیشن ، اپنے تنقیدی عمل سے اہم مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں، حامد میر کو اس وقت سے ایک مخصوص طبقے کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب سے انہوں نے نا صرف مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کی بلکہ لباس بھی وہی زیب تن کیا جو دھرنے کے شرکاء کا تھا، اس وقت سے لے کر اب تک سینئر صحافی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور تصور یہ کیا جا رہا ہے جیسے وہ عمران خان اور انکی حکومت کے خلا ف ہیں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے حامی، حال ہی میں سینئر صحافی حامد میر پہنچے تو ائیر پورٹ پر اوور سیز پاکستانی نے اُنہیں گھیر لیا اور ویڈیو بنانا شروع کر دی بلکہ ان سے تند و تیز سوال بھی کیے جنکا جواب سینئر صحافی کی جانب سے نہیں دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اوور سیز پاکستان حامد میر کو دیکھتے ہی اپنا موبائل نکال لیتا ہے اور ویڈیو بنانی شروع کر دیتا ہے، پاکستانی حامد میر کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ آپ تو نواز شریف کے خاص آدمی ہیں کیا آپ کے لیے نواز شریف نے لیموزین نہیں بھیجی کہ آپ کا استقبال کیا جاسکے؟ حامد میر سے بھی رہا نہ گیا اور بڑھے تلخ لہجے میں اوورسیز پاکستانی سے پوچھا ” کیوں”؟ جس اوورسیز پاکستانی نے بھی جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کیا اور دھڑم سے اگلا سوال کر دیا کہ بھائی ظاہر سی بات ہے آپ نواز شریف کے خاص آدمی ہیں آپ کے استقبال کے لیے گاڑی تو بھیجنی چاہیئے تھی، جس پر حامد میر نے اپنے غصے پر قابو کیا اور آگے چل نکلے۔ ائیر پورٹ پر کیا واقعہ پیش آیا ؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

ATTACK ON HAMID MIR IN LONDON BY OVERSEASE PAKISTANI

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website