کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان کے دارلحکومت کابل میں دھماکہ ہواہے جس کے باعث 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ سکول کے 50 سے بچے شہید ہوگئے ہیں، کابل میں یہ دھماکہ امریکی سفارتخانے کے اطراف میں واقع گنجان آباد علاقے میں ہوا جس کے باعث بڑے پیمانے پر عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق افغان وزارت داخلہ کا کہناہے کہ دھماکا کابل کے علاقے پی ڈی 16 میں کیا گیا، جس میں 2 حملہ آوروں نے پل محمود خان ایریا میں واقع وزارتِ دفاع کے لاجسٹک سینٹر کو نشانہ بنایا، تاہم اب یہ اطلاعات سامنے آنا شروع ہوگئیں ہیں کہ دہشت گردوں کی جانب سے سکول کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں50 سے زائد بچے شہید ہوگئے ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں، بین الاقوامی میڈیا پر جاری معلومات کے مطابق دھماکے کی گونج دور دور تک سنائی دی گئی جبکہ میلں دور تک دھماکے کے مقام سے اٹھتا دھواں بھی کافی دیر تک نظر آتا رہا،افغان وزارتِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان اسپیشل فورسز دھماکے کے مقام پر کو اپنے گھیرے میں لے کر جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان نے پیر کی صبح کابل میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان دہشت گردی کی تمام اقسام کی شدید مذمت کرتا ہے۔ دہشت گردی میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایسے حملے افغانستان کے امن، استحکام اور سلامتی کو تباہ کرنے کی سازش ہیں۔