counter easy hit

شام میں ترک فوج کا حملہ، القاعدہ کمانڈر اور داعش کے 18 شدت پسند ہلاک

ترک فورسز نے شام کے سرحدی علاقے الباب میں حملہ کر کے داعش کے 18 چوٹی کے شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Attack of the Turkish army in Syria, al-Qaeda commander and killed 18 militants ISIS

Attack of the Turkish army in Syria, al-Qaeda commander and killed 18 militants ISIS

ترک حکام نے کہا ہے کہ ان کے حملوں میں القاعدہ کمانڈر خطاب القہتانی اور ابو عمر ترکستانی ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ37 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شام میں سیرین آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس نے بتایا ہے کہ ترک سرحد کے قریب ہونے والے ایک فضائی حملے میں کم از کم 3 شدت پسند رہنما ہلاک ہوئے جن میں ایک شدت پسند دھڑے کا کمانڈر بھی شامل ہے جو مغربی چین سے تعلق رکھنے والے ایغور نسل سے تعلق رکھتا تھا۔ایک رپورٹ میں انسانی حقوق تنظیم نے بتایا ہے کہ شمالی صوبہ ادلب میں ہونے والے حملے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے جو ترکی کی سرحد کے قریب سرمد کے قصبے کی جانب جانے والی سڑک پر واقع ہے۔ دمشق کے مضافاتی علاقے وادی بردی میں حکومتی فورسز کی بمباری میں شدت پیدا ہو گئی ہے۔شامی فوج کی اس علاقے میں دلچسپی کی وجہ دمشق کو پہنچنے والی پانی کی سپلائی لائن واگزار کرانا ہے جس پر باغی قابض ہو چکے ہیں اس مقام پر قبضے کیلیے حزب اللہ کے جنگجو بھی حکومتی فورسز کا ساتھ دے رہے ہیں۔ دوسری طرف شام کے باغی گروہوں نے رواں ماہ روس اور ترکی کی کوششوں سے ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بی بی سی کے مطابق باغی گروہوں کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں شامی حکومت کی طرف سے کئی اور بڑے پیمانے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ امن مذاکرات رواں ماہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے ہیں۔ شام کے باغی گروہوں کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے مسلسل فائرنگ اور بڑے پیمانے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، باغی گروہ آستانہ مذاکرات سے متعلق تمام بات چیت کے عمل کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website