counter easy hit

کابل : ملٹری اسپتال پر حملہ، دو افراد ہلاک

کابل : ملٹری اسپتال پر حملہ، دو افراد ہلاک

کابل کے سفارتی ڈسٹرکٹ میں واقع ملک کے سب سے بڑے ملٹری اسپتال پر حملے اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو افراد ہلاک اور

15 ATTACK, ON, MILLITARY, HOSPITAL, TWO, KILLEDزخمی ہو گئے ہیں۔ ابھی تک کسی عسکریت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔اسپتال کے اندر دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔افغان میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کے بھیس میں عسکریت پسندوں نے کابل کے سردار داود خان ملٹری ہسپتال پر دھاوا بولا۔ اندر پھنسا ہوا میڈیکل اسٹاف سوشل میڈیا پر فوری مدد کی اپیل کر رہا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق 5 خودکش بمباروں نے ڈاکٹروں کے بھیس میں حملہ کیا، اُن میں سے ایک نے داخلی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ بقیہ دہشت گرد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے ہسپاتل میں گھس گئے۔ اُسی دوران اسپتال کے اندر سے دوسرے دھماکے کی آواز سنی گئی۔

وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان اسپتال کی تیسری اور چوتھی منزلوں پر مقابلہ جاری ہے۔ افغان اسپیشل فورس بھی کارروائی میں حصہ لے رہی ہے، انہوں نے اسپتال کی عمارتوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔یہ اسپتال امریکی سفارت خانے کے قریب واقع ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق حملہ آور خود کار اسلحے اور ہینڈ گرینیڈز سے لیس ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website