پنجگور: پنجگور میں صوبائی وزیرصحت بلوچستان میر رحمت بلوچ کے قافلے پرفائرنگ اور راکٹوں سے حملہ کیا گیا تاہم صوبائی وزیر کا قافلہ محفوظ رہا۔
Attack on Provincial Health minister in Panjgur
وزیر صحت بلوچستان میررحمت بلوچ قافلے کی صورت میں پنجگور سے پروم جارہے تھے کہ راستے میں صوبائی وزیر صحت کے قافلے پر راکٹ سے حملہ اور فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈپٹی کمشنر پنجگور کا کہنا ہے کہ قافلے میں صوبائی وزیرصحت خود بھی موجود تھے تاہم خوش قسمتی سے صوبائی وزیر اور قافلہ محفوظ رہا۔واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب میر رحمت بلوچ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم میں اور میرے ساتھی محفوظ رہے۔