counter easy hit

’’ آئل ریفائنری پر حملہ امت مسلمہ کا نہیں سعودی عرب کا اپنا مسئلہ ہے، پاکستان کو مت گھسیٹا جائے۔۔۔‘‘ مسئلہ کشمیر پر خاموش رہنے والے سعودی شاہی خاندان کو منہ توڑ جواب دے دیا گیا

attack, on, saudi, oil, refinery, is, not, problem, of, Ummah, Pakistnai, community, and, civil, society, reply, to, Saudi Arabia, call, for, condemning, attack, on, their, reserves

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) مسئلہ کشمیر بنا تو پاکستان کی نظریں خلیج ممالک کی جانب لگیں کہ اُمت مسلمہ کا ٹھیکہ دار بننے والے عرب ممالک اس مسئلہ میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے، لیکن پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، خیالی بیانوں کے بجائے خلیج ممالک مسئلہ کشمیر پر کچھ نہیں

کرسکے، پاکستانیوں کشمیریوں اور مسلمانوں کا دل اس وقت چور چور ہوگیا جب کشمیر میں مودی سرکار کی ریاستی دہشت گردی کو ابھی محض 6 دن ہی گزرے تھے کہ اچانک متحدہ عرب امارات کی جانب سے نریندر مودی کو یو اے ای کے سب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا، جس کی امت مسلمہ کی جانب سے شدید مذمت کی گئی، بھارتی ریاستی دہشت گردی کے 25 دن بعد یو اے ای اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے دورہ پاکستان کیا، اس دورہ کے دوران بقول سینئر صحافی حامد میر کے دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے پاکستان کو واضح پیغام دیا گیا کہ ” مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کا اپنا مسئلہ ہے، اسے اُمت مسلمہ کا مسئلہ بنا کر مسلمانوں کو اس میں نہ گھسیٹا جائے”۔ حال ہی میں سعودی عرب کی سب سے بڑی 2آئل ریفائنری پر حملے کیے گئے جس کی وجہ سے سعودی عرب میں تیل کی پیدوارا میں 50 فیصد کمی واقع ہوگئی، امریکہ بہادر کی جانب سے اس واقعہ کا ملبہ ایران پر ڈالا گیا جس کی حمایت میں چین اور روس میدان میں آگئے، پاکستان کی جانب سے حسب روایت سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کیا گیا ۔ اس سارے واقعے پر سینئر اینکر پرسن جنید سلیم بھی میدان میں آگئے اور ایسا رد عمل دیا کہ پاکستانی انکی حمایت کرنے لگے۔ جنید سلیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’’ عرب ممالک کے بقول کشمیر اگر صرف پاکستان کا مسئلہ ہے، اُمتِ مُسلمہ کا مسئلہ نہیں ہے تو سعودی آئل ریفائنریز پر حملہ بھی سعودی عرب کا اپنا مسئلہ ہے، اُمت کا مسئلہ بنا کر پاکستان کو اُس میں مت گھسیٹا جائے ‘‘۔اپنے ایک اور پیغام میں جنید سلیم کا کہنا تھا کہ ’’عراق میں امریکہ کا ہولڈ اور ایران اور عراق پر امریکہ کا آئل ریفائنری پر حملے کا الزام، اگر حملہ عراق سے ہوا تو بڑی سازش کی خبر ہے۔اب امریکہ سعودیہ کو ایران سے لڑوانا چاہتا ہے تاکہ انکو خود حملے کی نوبت نا آئے، اور سعودیہ کو اربوں ڈالر کا اسلحہ بھی بیچ لے۔ سمجھ جاؤ ‘‘۔

attack, on, saudi, oil, refinery, is, not, problem, of, Ummah, Pakistnai, community, and, civil, society, reply, to, Saudi Arabia, call, for, condemning, attack, on, their, reservesattack, on, saudi, oil, refinery, is, not, problem, of, Ummah, Pakistnai, community, and, civil, society, reply, to, Saudi Arabia, call, for, condemning, attack, on, their, reserves

خیال رہے کہ گذشتہ روز سعودی آئل ریفائنری پر حملے سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر چین کا ردِعمل آ یا تھا۔چین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کا الزام بغیر شواہد کے ایران پر عائد کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ کشیدگی میں اضافے کے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرتے۔مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے امریکا اور ایران احتیاط سے کام لیں۔ دنیا کے دیگر عالمی طاقتوں کے برعکس ان حملوں کے بعد روس اور چین نے ایران کی مکمل طور پر حمایت کیا اور اس معاملہ کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔روس نے ایران کے خلاف ممکنہ امریکہ کارروائی کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران پر کسی بھی قسم کی جارحیت یا طاقت کا استعمال بالکل قابل قبول نہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website