کابل: افعانستان کے صوبہ ہلمند میں فوجی کیمپ پر حملہ ہوا ہے۔ افغاں میڈیا کے مطابق فوجی کیمپ پر حملے میں متعدد فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ کئی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں متعدد افغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور آج پھر نام نہاد آپریشن کے نام پر دو کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑہ کا محاصرہ کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔ قابض فوج نے نام نہاد آپریشن کے نام پر فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ نے سری نگر اور ضلع بڈگام میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی جب کہ سڑکوں پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) میں کرفیو نافذ ہے اور وادی میں فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات ہے۔