counter easy hit

سعودی سفارتخانے پر حملہ پاسداران انقلاب کا منصوبہ تھا،ایرانی میڈیا

 attack the Saudi embassy

attack the Saudi embassy

تہران ……..ایرانی ذرائع ابلاغ نے پاسداران انقلاب کی جانب سے تہران میں واقع سعودی عرب کے سفارت خانے پر بلوائیوں کے ذریعے حملہ کرانے کی منظم منصوبہ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک ہفتہ پیشتر تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ پاسداران انقلاب کی طے شدہ منصوبہ کا نتیجہ تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی اصلاح پسندوں کی مقرب سمجھی جانے والی نیوز ایجنسی سحام نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی تہران کی شمال مشرقی کالونی شہید محلاتی العسکری میں تیار کی گئی تھی جس میں پاسداران انقلاب کی ذیلی ملیشیا کے اہلکاروں نے شرکت کی تھی۔اس سے قبل تہران نے سعودی عرب کے سفارت خانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا تھا۔ ایرانی حکومت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے سفارت خانے پر دھاوا بولنے والے افراد نے قانون ہاتھ میں لے کر ایک نہایت سنگین قدم اٹھایا ہے جس پرانہیں سخت سزا دی جائے گی۔ایرانی نیوز ایجنسی نے سعودی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے ایک نیم فوجی اہلکار کا ایک بیان نقل کیا ہے اور سیکیورٹی وجوہات کی بناءپراس کی شناخت ظاہرنہیں کی۔ اس کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سعودی سفارت خانے پر یلغار سے قبل فرمانیہ روڈ پر احتجاجی مظاہرے کے لیے بھیجے گئے۔