کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو اقدام قتل کے مقدمے میں مفرور قرار دے دیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ سول لائن کے تفتیشی افسر نے اقدام قتل کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزم ملک میں موجود نہیں جس کی بنا پر اسے گرفتار نہیں کیا جاسکتا اس لئے ملزم کو مفرورقراردیا جائے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ کی روشنی میں الطاف حسین کو اقدام قتل کے مقدمے میں مفرورقراردے دیا۔ واضح رہے کہ ترجمان سندھ رینجرز کرنل طاہر کی مدعیت میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔