سری نگر: کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے کنگن میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران نہتے کشمیری نوجوان مصور احمد وانی کو شہید کردیا تھا جن کی نمازِ جنازہ آج ادا کردی گئی۔ مصور احمد وانی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کیا گیا۔ نمازجنازہ میں شرکت سے روکنے کیلیے راستے کانٹے دار تار لگاکرسیل کردیے گئے تاہم تمام تر رکاوٹوں کے باوجود نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
پرامن مظاہرین کو احتجاج سے روکنے کے لیے قابض فوج نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں جس پر متعدد افراد زخمی ہوگئے، مظاہرین نے آزادی اور پاکستان کے حق میں جب کہ بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔