نیو یارک ( یس اردو نیوز ) نوٹ سیون کے بعد آئی فون کی بیٹری میں دھماکہ ہونے اور بیٹری کے جلنے کی رپورٹس نے کمپنی انتظامیہ کو مشکل میں ڈال دیا ہے ۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں آئی فون کی بیٹری میں دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ برلینگٹن کاؤنٹی میں راون کالج کے ایک طالب علم نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے آئی فون 6 میں کلاس کے دوران دھماکہ ہوا ۔ طالب علم کے مطابق ابھی اس کی کلاس شروع ہی ہوئی تھی جب اس نے اپنی ٹانگ پہ جلن محسوس کی ، جس کے فورا ًبعد اس کی جیب میں آئی فون سے دھواں اُٹھ رہا تھا ۔ اس نے فوراً آئی فون کو باہر نکالا کیونکہ اسے آگ لگ گئی ۔ ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے آگ بجھ چکی تھی ۔ ایپل انتظامیہ نے واقعہ پہ تبصرہ سے انکار کر دیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کریں گے