قتل کے چاروں ملزمان ضمانت پررہا،میری بیٹی کوسسرالیوں نے قتل کیا،سسرال والے کہتے کہ اگرگھرمیں کوئی بات بتائی توقتل کردینگے۔والدکاالزام
لاہور(یس اردو نیوز):اٹک میں دوماہ کی دلہن کے قتل کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے،جس کے تحت لڑکی کاقتل فائرنگ سے ہوا، مقتولہ کوگولی چارفٹ کے فاصلے سے پیچھے سے ماری گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اٹک میں 2ماہ کی دلہن کوقتل کردیاگیا،لڑکی کے گھروالوں نے قتل کاالزام سسرال پرعائدکردیا۔جبکہ پولیس نے قتل کامقدمہ سسرالیوں کیخلاف درج کرلیا۔تاہم قتل کے چاروں ملزمان کوضمانت پررہاکردیاگیاہے۔مقتولہ کے والدکاکہناہے کہ میری بیٹی کی شادی دوماہ قبل شبیراسدسے بوٹاگاؤں میں ہوئی۔جبکہ سسرال والوں نے زندگی تنگ کردی،کہتے کہ اگرگھرمیں کوئی بات بتائی توقتل کردینگے۔