لاہور : ذرائع کے مطابق سانحہ اٹک کے حوالے سے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کو سیکیورٹی صورتحال پر ابتدائی رپورٹ ارسال کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ناقص سیکیورٹی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے وقت صرف 2 ڈرائیورز سمیت 7 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے۔ ایس ایچ او واقعے سے چند منٹ پہلے حویلی سے ملحقہ باتھ روم گئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایلیٹ کا کوئی کمانڈو ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا۔ حضرو موٹر وے انٹر چینج سے جائے حادثہ تک 20 کلومیٹر کے راستے میں کوئی پولیس ناکہ نہیں تھا۔
ذرائع کے مطابق ناقص سیکیورٹی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کی خصوصی سیکیورٹی ٹیم ایڈیشنل آئی جی سطح کے افسر کی سربراہی میں کل صبح شادی خان کا دورہ کرکے تمام پولیس اہلکاروں سے انٹرویو اور شواہد جمع کرے گی۔