بھارت کو مطلوب داؤد ابراہیم کے گھر اور ہو ٹل کی نیلامی کے لیے بھارتی حکو مت نے اشتہار جاری کردیا۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اشتہار ممبئی کے پاک موڈیا اسٹریٹ علاقے میں داؤد ابرا ہیم کے گھر کی نیلامی کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ حکومت نے گھر کی نیلامی قیمت ایک کروڑ 55 لاکھ 76 ہزار روپے رکھی ہے جبکہ اسی علاقہ میں واقع ہوٹل کی قیمت ایک کروڑ 18 لاکھ 63 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ وا ضح رہے کہ نیلامی 14 نومبر کو ہوگی۔ یہ نیلامی الیکٹرانک آکشن کے ذریعہ کی جائے گی۔ سی بی آئی نے داؤد ابراہیم کی جائیداد ضبط کی تھی ، جس کے بعد اب حکومت اس جائیداد کی نیلامی کرنے جارہی ہے۔