آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا عہدہ 8 اپریل سے خالی ہے، اس عہد ے پر عارضی تقرری سے کام چلایا جارہا ہے، عارضی تقرری پر کام کرنے والا آفیسرآئینی طور پر اکاونٹس یا فنڈڈ پراجیکٹس کی منظوری نہیں دے سکتا۔
پاکستان اس وقت دنیا کا وہ منفرد ملک بن چکا ہے جہاں آڈیٹر جنرل کا آئینی عہدہ عارضی تقرری کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئین کے آرٹیکل 168 کے تحت چیف جسٹس پاکستان کے سامنے عہدے کا حلف اٹھائے بغیر آڈیٹر جنرل آف پاکستان تعینات نہیں کیا جا سکتا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عہد ے پر عارضی تقرری سے آئینی خلا پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آڈیٹر جنرل آفس میں حق نواز سب سے سینئر افسر ہیں۔ قوانین کے مطابق سینئر افسر کو ہی قائم مقام آڈیٹرجنرل کا چارج دیاجاتا ہے۔