لالہ موسیٰ(بلال منشاء بٹ )لالہ موسیٰ میں دودھ دہی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور 120روپے کلو دہی فروخت کرنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا البتہ کم قیمت پر فروخت کرنے والوں کو اے سی کھاریاں کے اہلکار تنگ کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ میں دوھد دہی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور 120روپے کلو دہی فروخت کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہیں کیونکہ اے سی کے اہلکار ان سے اپنی جیبں گرم کرتے ہیں جبکہ کم قیمت پر فروخت کرنے والوں کے چالا ن کردئے جاتے ہیں عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے ارباب اختیار سے خصوصا ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے پر زورمطالبہ کیا ہے کہ دودھ دہی فروخت کرنے والوں کیلئے لائحہ عمل بنایا جائے اور ریٹ سے تجاوز کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے