ایک عورت گنجی تھی اتفاق سے اس کے سر پر تین بال اگ آئے۔ اسے ایک دعوت میں جانا تھا اس نے اپنی نوکرانی کو بلایا اور خوش ہو کر بولی:”یہ دیکھو میرے سر پر تین بال اگے ہیں میرا جوڑا بنادو“۔ نوکرانی جوڑا بنانے لگی تو ایک دم مایوس ہو کر بولی:”ایک بال ٹوٹ گیا ہے“۔ عورت نے کہا:”چلو پھر چٹیا ہی بنادو“۔ چٹیا بنانے کی کوشش میں ایک بال اور ٹوٹ گیا تو نوکرانی نے عورت کو بتایا۔ یہ سن کر وہ بولی:”چلو کوئی بات نہیں آج میں بال کھول کر ہی چلی جاوٴں گی“۔