شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک اورنگزیب بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور آئندہ بھی عوام دوست اقدامات کئے جائیں گے۔مسلم لیگ ن کے دور میں بنائے گئے منصوبوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔چین پاک معاہدوں سے پہلے ہی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ۔پاکستان سے بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتہ کرکے دم لیں گے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک اورنگزیب بلوچ نے کہا کہ عمران خان کا دھرنا ناکام ہونے کی وجہ ان کی اپنی بے وقت کی سیاست ہے پوری قوم ملک کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور عمران خان دھرنے دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ کے رمضان بازاروں میں فروخت ہونیوالی اشیاء کا معیار جانچنے کیلئے ٹیمیں مقرر ہیں اور کسی کو اس حوالے سے کوئی شکایت ہوتو وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے اپنی شکایت کا ازالہ کرسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ خدمت کی سیاست مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز ہے جسے وہ بہر صورت نبھاتی آرہی ہے اور ہمیشہ اس پر کاربند رہے گی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کو ہی اپنا وطیرہ اور شناخت رکھے گی تاکہ حقیقی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہ سکے۔