نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی چیپل ہیڈلی ٹرافی کے لیئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نائب کپتان ڈیوڈ وارنر آرام کریں گے۔
Australia announced squad for the Chappell-Hadlee series
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان چیپل ہیڈلی ٹرافی کے لیئے تین ایک روزہ میچز کھیلیے جائیں گے۔ 30جنوری کو آکلینڈ، 2فروری کو نیپئیر اور 5فروری کو ہیملٹین میں میچز کھیلے جائیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف حصہ لینے والی ون ڈے ٹیم میں 2تبدیلیاں کی ہیں۔ نائب کپتان ڈیوڈ وارنر آرام کریں گے ایرون فنچ کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔عثمان خواجہ دورہ بھارت سے قبل دبئی میں لگائے جانے والے کیمپ میں شریک ہوں گے۔ ان کی جگہ شان مارش لیں گے۔