سڈنی : آسٹریلیا میں سالانہ گھڑ دوڑ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہسواروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آسٹریلیا کے سمپسن صحرا میں سالانہ برڈز ویل گھڑ دوڑ کا میلہ سجایا گیا شرکاء ایک ہزار پانچ سو نوے کلو میٹر کا طویل سفر طے کر کے ریس کا حصہ بنے دھول اڑاتے صحرا کے اس ٹریک پر شہسواروں نے صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔
ریس کے فاتح جوکی کو دو لاکھ دس ہزار آسٹریلوی ڈالرز کا انعام بھی دیا گیا، برڈز ویل میں گھوڑوں کی ریس کا انعقاد پہلی بار ستمبر 1882 میں ہوا تھا۔