سڈنی……آسٹریلیا کے جنوبی مشرقی علاقوں میں ، شدید بارشوں کے سبب نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں کئی روز سے جاری بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال ہے۔شاہراہیں پانی میں ڈوب جانے سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہیں ، پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہونے کی وجہ سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا جسکی وجہ سے شہری گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، بارش رکنے اور پانی اترنے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں سمیت نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔