counter easy hit

آسٹریلیا نے پاکستان میں 70 سال مکمل ہونے پہ تقریب کا انعقاد کیا

 

اسلام آباد (اصغر علی مبارک سے)آسٹریلیا کی ہائی کمشنر، مارگریٹ ایڈمسن نے آج پاکستان میں آسٹریلیا کے سفارتی مشن کے افتتاح کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پہ ایک تصویری نمائش کا آغاز کیا.

AUSTRALIA, CELEBRATES ,70 ,YEARS, IN, PAKISTAN, “AUSTRALIA ,ESTABLISH ,A ,HIGH ,COMMISSION, IN, KARACHI, IN, 1948’’

ہائی کمشنر ایڈمسن نے کہا کہ “آسٹریلیا نے 1947 میں پاکستان کو نئے ملک کے طور پہ تسلیم کرنے کے بعد، 1948 میں کراچی میں اپنا پہلا ہائی کمشن قائم کیا تھا.” “یہ تصاویر ایک کہانی پیش کر رہی ہیں کہ 1948 کے بعد ہمارے ملکوں کے بیچ تعلقات کس طرح آگے چلے ہیں.”

AUSTRALIA, CELEBRATES ,70 ,YEARS, IN, PAKISTAN, “AUSTRALIA ,ESTABLISH ,A ,HIGH ,COMMISSION, IN, KARACHI, IN, 1948’’

تصاویر آسٹریلیا – پاکستان کے ترقیاتی تعاون، انسانی حقوق، دفاع، تعلیم، کھیل، تجارت, ثقافتی تعلقات، اور ہمارے عوامی سطح پہ رابطے کی ترجمانی کر رہی ہیں.

ہائی کمشنر ایڈمسن نے کہا کہ “مجھے خوشی ہے کہ نمائش آسٹریلوی پاکستانی گلوکار عمر افتخار کی پرفارمنس کے ساتھ ہو گی. “ایک آسٹریلوی گریجویٹ کے طور پر، عمر ایک عظیم مثال ہیں کہ کس طرح تعلیم قوموں اور ثقافتوں کے درمیان پل تعمیر کر سکتی ہے.”

آسٹریلیا پاکستانی طالب علموں کے لئے ایک مقبول تعلیم کی منزل ہے. اس سال وہاں 12,000 سے زیادہ پاکستانی طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ پاکستان میں ہمارے ہزاروں سابق طلبہ اپنی قوم کی ترقی اور آسٹریلیا کے ان کے فعال روابط کو فروغ دے رہے ہیں ۔ یہ طلبہ، دونوں ملکوں کے لئے ایک اثاثہ ہیں.

“ایک دوست اور ستر سال کے ساتھی کے طور پر، آسٹریلیا مستقبل میں بھی پاکستان کی ترقی، سلامتی، دہشت گردی، تشدد، انتہاپسندی اور بین الاقوامی منظم جرم کے روک تھام، اور بڑھتی ہوئی تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے تعاون کے ذریعے حمایت جاری رکھے گا.” ہائی کمشنر ایڈمسن نے کہا.

پچھلے ستمبر، گولڈ کوسٹ 2018 کھیلوں کے لئے ملکہ کے بیٹن ریلے نے اپنے لندن سے گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا تک کے 388 کلومیٹر سفر کے دوران جنوبی ایشیا میں لاہور کا دورہ پہلے سٹاپ کے طور پہ کیا. ہائی کمشنر ایڈمسن نے کہا کہ “کھیلوں سے محبت کرنے والی قوموں کی حیثیت سے، آسٹریلیوی اور پاکستانی عوام دونوں ہی اپریل میں کھیلوں کے اس مقابلہ سے لطف اندوز ہو ں گے”.

تصاویر کی یہ نمائش اسلام آباد کے بعد لاہور (22 مارچ) اور کراچی میں (26 مارچ) پہنچے گی