سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 241رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی، یوں پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 465رنز کا ہدف ملا ہے۔پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 315رنز بناسکی تھی ۔
سڈنی میںآسٹریلیا نے دوسری اننگزون ڈے انٹرنیشنل کے انداز میں شروع کی،اور صرف 9 اوورز میں 71رنز بنالئے، وارنرنے 23گیندوں پر تیز رفتار نصف سنچری اسکور کی۔ڈیوڈ وارنر 55رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، عثمان خواجہ اور اسٹیو اسمتھ نے تیزرفتار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اسکور 174رنز تک پہنچا دیا،اس موقع پر اسمتھ 59رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔جب میزبان ٹیم کا مجموعی اسکور 241رنز ہوا تو کپتان اسمتھ نے اننگز ڈکلیئر کردی۔ عثمان خواجہ 79اور ہینڈز کومب 40رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل پاکستان ٹیم پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے 538رنز کے جواب میں315رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یونس خان نے ناقابل شکست 175رنزکی اننگز کھیلی، پاکستان کو فالوآن کا سامنا کرنا پڑا، لیکن آسٹریلوی کپتان نے فالوآن کے بجائے 223رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگزشروع کرنے کو ترجیح دی۔آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 4، لائیون نے تین جبکہ اسٹارک اور اسٹیو او کوفی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔