counter easy hit

آسٹریلیا :گرمی میں کمی، ہوائیں چلنا بند ،جھاڑیوں میں لگی آگ بجھنے لگی

Australia: heat loss,

Australia: heat loss,

سڈنی……. آسٹریلیا کے مغربی علاقے میں گرمی کی شدت اور ہواؤں کی رفتار میں کمی کے باعث جھاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانا آسان ہوگیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق جھاڑیوں میں چھ روز قبل لگنے والی اس شدید آگ کے باعث دو افراد ہلاک، 71 ہزار ہیکٹر (1 لاکھ 75 ہزار ایکڑ) رقبے پر جھاڑیاں ملیا میٹ اور128 گھروں سمیت 143 تعمیرات تباہ ہوگئیں ۔ حالیہ واقعے میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد رواں سال آگ لگنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔مغربی آسٹریلیا کی وزارت ہنگامی امور کے وزیر جوفرانسز نے صحافیوں کو بتایا کہ اس وقت موسم بہترین ہے اور ہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس قابل ہوئے ہیں کہ آگ پر قابو پاسکیں۔انھوں نے کہا کہ آگ اب بھی قابو میں نہیں تاہم امید ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اس پر قابو پایا جاسکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ورونا، ہیمل اور یارلوپ کے علاقوں میں ہنگامی حالت ختم کرکے الرٹ کا درجہ کم کر دیا گیا ہے۔