ایڈیلیڈ: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں شروع ہوگیا ہے۔ میچ میں کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ با قاعدہ آغاز ہوچکا ہے ، جہاں کیوی ٹیم نے 2.3اوورز کھیل کر 7رنز اسکور کیے ہیں اور ان کا ایک کھلاڑی آئوٹ گیا ہے۔ آئوٹ ہونے والے کھلاڑی مارٹن گپٹل ہیں ، وہ جوش ہیزل وڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔
کیوی ٹیم کی جانب سے آل رائونڈر مچل ساینٹر کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ کینگروز ٹیم کی جانب سے مچل جانسن کے ریٹائر ہونے کے بعد پیٹر سڈل اور انجری کے باعث ٹیم سے باہر عثمان خواجہ کی جگہ شان مارش کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے 3میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-1کی برتری حاصل ہے۔