آسٹریلوی شہر سڈنی میں ایک رہائشی اسٹریٹ پر اچانک کئی فٹ گہرا گڑھا نمودار ہوگیا ہے۔ قدرتی طور پر نمودار ہونیوالا یہ گڑھا ایک گھر کے باہر فٹ پاتھ پر نمودار ہوا، جس سے آمد و رفت میں بھی خلل پڑ گیا ہے۔
Australia: road several feet wide and deep crater appeared
یہ گڑھا آسٹریلوی وزیراعظم میلکوم ٹرنبل کی رہائشگاہ کے قریب اچانک نمودار ہوا ہے۔ اس گڑھے کی وجہ سے اسٹریٹ کو مکمل طور پر بند کرکے اس کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ گڑھا کئی گھنٹوں تک ہونے والی مسلسل بارشوں کی وجہ سے پڑا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ممالک میں اچانک بننے والے ان گڑھوں میں گاڑیوں اور راہگیروں کے گرنے کے حادثات پیش آچکے ہیں۔