پرتھ: آسٹریلوی شہر پرتھ میں سینما انتظامیہ کی غفلت نے کارٹون مووی دیکھنے کیلئے آنے والے ننھے بچوں کو لرزا دیا۔ ڈراؤنی فلم کے مناظر دکھائے جانے پر بچوں کی چیخیں نکل گئیں۔
بچے اپنی والدین کے ساتھ اینی میٹڈ فلم “پیٹر ریبٹ”دیکھنے گئے، فلم سے پہلے انتظامیہ نے غلطی سے ڈراؤنی فلم “ہیر ڈیٹری” کا ٹریلر چلا دیا۔ دہشت سے بھر پور مناظر بچے برداشت نہ کر سکے اور ان کی چیخیں نکل گئیں۔ والدین نے بمشکل بچوں کو سنبھالا۔ غلطی کا احساس ہونے پر سینما اسٹاف نے شائقین سے معافی مانگی جس کے بعد کامیڈی فلم”پیٹر ریبٹ “بچوں کودکھائی گئی۔