میلبورن(انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں واقع پاکستانی قونصلیٹ سمیت 14 سفارتخانوں کو مشتبہ پیکٹ موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے،، لفافے پر انگریزی میں لکھے گئے لفظ قونصلیٹ کے غلط املا کی وجہ سے حکام کو شک ہوا،، اس کے اندر ایک ماربل ٹائل کی طرح کی چیز موجود تھی،، آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں واقع پاکستانی قونصلیٹ سمیت 14 سفارتخانوں کو مشتبہ پیکٹ موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے،، خبر رساں ادارے اے ایف پی نے آسٹریلوی اخبار ‘دی ایج’ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ‘میلبورن میں واقع پاکستانی قونصل خانے کے ایک اہلکار نے بدھ کی صبح 10 بجے ایک پیکٹ وصول کیا، یہ ایک خط کی طرح کا لفافہ تھا، جو قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے نام بھیجا گیا تھا،، رپورٹ کے مطابق لفافے پر انگریزی میں لکھے گئے لفظ قونصلیٹ کے غلط املا کی وجہ سے حکام کو شک ہوا،، تاہم جب لفافے کو کھولا گیا تو اس کے اندر ایک ماربل ٹائل کی طرح کی چیز موجود تھی جبکہ تین مضبوطی سے بند کیے گئے لفافوں میں پاؤڈر موجود تھا،، ذرائع کے مطابق پیکٹ میں کیمیکل تھا، جسے ‘اسبیٹوس’ کہا جاتا ہے،، سفارتی ذرائع کے مطاق جس سفارتی اہلکار نے میلبورن میں واقع پاکستانی قونصلیٹ میں وہ پیکٹ وصول کیا، ان کے زہریلے مواد سے متاثر ہونے کا شبہ ہے اور انہیں قوارنٹین میں رکھا گیا ہے،، ذرائع کے مطابق آج صبح ملنے والا پیکٹ تاحال پاکستانی قونصلیٹ کے کمپاؤنڈ میں موجود ہے،، پولیس، تفتیشی ادارے اور آسٹریلیا کی کیمیکل ہینڈلنگ کی اسپیشل ٹیم بھی اس معاملے کو دیکھ رہی ہے،، دوسری جانب آسٹریلوی دفترخارجہ نے مشتبہ پیکٹ ملنے پر تمام سفارتی مشنز کو ایڈوائزری جاری کردی ہے۔