پرتھ (یس ڈیسک) آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔
کینگروز نے پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان کے خلاف 6 وکٹوں پر 417 رنز سکور کر ڈالے ، ڈیوڈ وارنر نے 178 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، انہوں نے 19 چوکے اور 5 چھکے لگائے، سمتھ 95 رنز کر کے آئوٹ ہوئے۔
میکسویل نے 88 رنز کی اننگز کھیلی، افغانستان کی جانب سے دولت زردان نے 101 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، شاہپور زدران نے دو، حامد حسن اور نوروز منگل نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔