counter easy hit

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل پر ضباطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

Australian all-rounder Glenn Maxwell penalty for violating the Code of Conduct

Australian all-rounder Glenn Maxwell penalty for violating the Code of Conduct

سڈنی: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گلین میکسویل پر جرمانہ عائد کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اور ٹیم مینجمنٹ نے جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل پر جرمانے کا فیصلہ کیا،ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں آسٹریلین کرکٹر اور اپنی ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم وکٹورین کے کپتان میتھیو ویڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قیادت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے پہلے بیٹنگ کے لیے آجاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں ملا اوراسی وجہ سے وہ قومی ٹیم کے سلیکٹرزکو متاثر کرنے میں بھی ناکام رہے۔

کینگروز کپتان اسٹیون اسمتھ نے اس حوالے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس واقعے پر دلی صدمہ پہنچا ہے تاہم اس وجہ سے میکسویل کی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شمولیت کا امکان ختم نہیں ہوا۔ اسمتھ کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو چاہئیے کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کرنے کے ساتھ اپنے مداحوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کی بھی عزت کریں۔

واضح رہے کہ آسٹریلین ٹیم ان دنوں  نیوز لینڈ  سے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ کھیلنے کے لیئے سڈنی میں موجود ہے ،ون ڈے سیریز کے بعد کینگروز کا مقابلہ پاکستانی ٹیم سے ہوگا جو کہ ٹیسٹ  اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیئے آسٹریلیا میں ہی موجود ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website