نہ دریا، نہ سمندر اور نہ ہی جھیل سے بلکہ آسٹریلوی شخص نے سیلاب زدہ سڑک سے مچھلی پکڑلی۔ یوں تو اکثر مچھیرے دریا، سمندر یا جھیل پر ماہی گیری کرتے ہیں لیکن یہاں تو سڑک پر ہی مچھلی پکڑنے کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
ماہی گیری کا یہ دلچسپ مظاہرہ آسٹریلیا میں دیکھا گیا جب ایک شخص نے سیلاب زدہ سڑک سے مچھلیاں پکڑنے کی ٹھانی اورسیلابی پانی میں کانٹا پھینکا جس کے بعد حیرت انگیز طور پر وہ مچھلی پکڑنے میں کامیاب بھی ہوگیا۔
یوں سڑک سے مچھلی پکڑنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔