سڈنی: رواں برس انتخابات میں بارنبی اور 4 دوسرے ارکانِ پارلیمان کا انتخاب غلط ہے، آئین کے مطابق دوہری شہریت کے حامل افراد انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے: عدالت

عدالت کا کہنا ہے کہ رواں برس جولائی میں ہوئے انتخابات میں بارنبی اور 4 دوسرے ارکانِ پارلیمان کا انتخاب غلط ہے، آسٹریلیا کے آئین کے مطابق دوہری شہریت کے حامل افراد انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے، بارنبی کے پاس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ شہریت تھی۔ ان کی نااہلی سے حکومت کو حاصل ایک نشست کی برتری ختم ہو گئی ہے، جس کے بعد سے اسے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔










