چٹاگانگ: آسٹریلوی میڈیا نے دبے لفظوں میں بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کردیے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس کی بنیاد پرکئی آسٹریلوی میڈیا ویب سائٹس نے یہ سوال اٹھایا کہ کیا شکیب الحسن بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہیں، اس ویڈیو میں شکیب گیند کو گراؤنڈ پر رگڑتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ ایک ویب سائٹ نے لکھا کہ آل راؤنڈر کی یہ حرکت میچ آفیشلز کی نگاہوں سے تو پوشیدہ رہ سکتی ہے لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا آئی سی سی اس فوٹیج کا جائزہ لیتی اور اس پر کوئی کارروائی کرتی ہے۔