counter easy hit

آسٹریلیا کے مچل مارش 9 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر

آسٹریلیا کے مچل مارش 9 ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر

مچل مارش انجری کے باعث ہاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے—فائل/فوٹو: اے پی
مچل مارش انجری کے باعث ہاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے—فائل/فوٹو: اے پی

آسٹریلیا کے نوجوان آل راؤنڈر مچل مارش کندھے کی انجری کے باعث اگلے 9 ماہ کے لیے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد رواں سال کے ایشز مقابلوں میں شرکت کی ان کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔مچل مارش کندھے کی انجری کے باعث آسٹریلیا کی ہوم سیریز میں بھی مشکل میں نظر آئے تھے جبکہ گزشتہ ہفتے اسی انجری کے باعث ہندوستان کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچوں سے بھی باہر ہوگئے تھے۔خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مارش کی سرجری ان کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس کے بعد اگر وہ مکمل ردھم سے باؤلنگ کرنے میں کامیاب ہوئے تو انھیں رواں سال نومبر کے آخر میں شروع ہونے والی ایشز سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ مچل مارش نے جب 2014 میں ڈیبیو کیا تھا تو انھیں آسٹریلوی ٹیم میں معیاری آل راؤنڈرز کی حیثیت سے اہم مقام دیا گیا تھا تاہم ٹیسٹ میچوں میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکامی پر سخت تنقید بھی کی گئی۔مچل مارش اپنی ٹیم کے ساتھ ہندوستان کے دورے پر بھی آئے تھے اور پونے اور بنگلور میں کھیلے گئے ابتدائی دوٹیسٹ میچوں میں صرف 48 رنز بنا سکے تھے جبکہ 5 اوور باؤلنگ کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔قبل ازیں کندھے کی انجری کے باعث ہندوستان کے خلاف بقیہ سیریز سے باہر ہوگئے تھے تاہم اب رپورٹ کے مطابق انھیں طویل عرصے تک میدان سے باہر رہنا پڑے گا۔آسٹریلیا کی ٹیم نے ہندوستان کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بڑی شکست سے دوچار کیا تھا تاہم دوسرے میچ میں ناقص بلےبازی کے باعث ایک آسان میچ میں شکست ہوئی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 16 مارچ کو رانچی میں شروع ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website