ملبورن…..ٹینس کوئنزثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز نے سال 2016 کا آغاز جیت سے کرکے مخالفین کےلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ، جوڑی نے آسٹریلین اوپن کا ویمنز ڈبلز ایونٹ اپنے نام کرلیا ۔
ویمنز ورلڈ نمبر ون ڈبلز پلیئرزثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کا ٹینس کورٹ میں اترنا اور کامیابیاں حاصل کرنا اب معمول بنتا جارہا ہے،دونوں خواتین کی جوڑی ٹینس کورٹ کی خطرناک جوڑی بن چکی ہے۔سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن ڈبلز کے فائنل میںثانیہ مرزااور مارٹینا ہنگزکا مقابلہ چیک ریپبلک کی آندرے ہوواکوااور لوشی ہرادیکا سے تھا۔سوئس بھارت جوڑی نے چیک کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیااو ر اسٹریٹ سیٹ میں کامیابی حاصل کرتےہوئے آسٹریلین اوپن ڈبلز ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی،ان کی جیت کا اسکور سات چھ اور چھ تین رہا۔