میلبورن: پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق کا سفر آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں تمام ہو گیا۔
Australian Open: Aisam ul Haq travel end in second round
اعصام اور آسٹرین جرگن میلزر کی جوڑی کو امریکی برائن بیکر اور کروشین نکولامی کٹک نے 6-4 اور 6-3 سے مات دیتے ہوئے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ اس سے قبل پاکستانی سٹار اور جرگن میلزر نے پہلے راؤنڈ میں کروشین میٹ پیوک اور آسٹریا کے ایلگزینڈر پیا کو مات دیتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اعصام الحق نے پولش پارٹنر مارکین میٹکوسکی کے ساتھ مل کر آکلینڈ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں ڈبلز ایونٹ میں فتح پاتے ہوئے سال کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔