میلبورن …… آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں امریکا کی سرینا ولیمز اور جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹووا نے اپنے اپنے میچز جیت کر دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز مقابلوںکے پہلے مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں امریکا کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور اٹلی کی کمیلا جیورجی کے درمیان سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملا۔امریکی ٹینس اسٹار نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف کو زیر کرلیا، انہوں نے میچ میں چھ چار اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کے ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹووا اور تھائی لینڈ کی لک سیکا میدان میں اتریں، جمہوری چیک کی ٹینس اسٹار نے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ ایک سے شکست دی۔دونوں کامیاب خواتین پلیئرز سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔