سڈنی ……آسٹریلیا کے پرتھ نامی چڑیا گھر سے نایاب نسل کا کچھوا چوری ہوگیا ہے جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسے غیر قانونی طور پر فروخت کیا جاسکتا ہے۔
اس کچھوے کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین کچھوے کی نسل میں ہوتا ہے جس کا خول ستارے کی شکل کا اور قطر 15سینٹی میٹر ہے۔یہ کچھوے عام طور پرمڈغاسکر کے جزیرے میں پائے جاتے ہیں جس کی گمشدگی کا پتہ حکام کو اس وقت چلا جب انھیں اس کا پنجرہ خالی ملا جس کے بعد اب تک اس کچھوے کی تلاش جاری ہے۔