سڈنی……آسٹریلیا کے سمندر سے ماہی گیروں نے اب تک کی سب سے وزنی شارک پکڑی ہے جس کے بارے میں امید کی جارہی ہے کہ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عام طور پر ایک ٹائیگر شارک کا وزن 440کلو گرام ہوتا ہے جبکہ آسٹریلیا کے ساحل سے پکڑی جانے والی اس ٹائیگر شارک کا وزن 625کلو گرام بتایا جارہا ہے جوکہ عام وزن کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے ۔