سڈنی: شین واٹسن نے 2005ء میں پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ واٹسن کیرئیر کی ابتداء سے ہی شین واٹسن فٹنس مسائل کا شکار رہے۔
آسٹریلوی آل رائونڈر نے انسٹھ ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور سینتیس کی اوسط سے تین ہزار سات سو اکتیس رنز بنائےاور پچھتر شکار کئے۔
شین واٹسن دو ہزار دس میں کیرئیر کے عروج پر نظر آئے۔ انہوں نے دو ہزار دس اور دو ہزار گیارہ میں بلے اور گیند کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھائی اور دو مرتبہ ایلن بارڈر ایوارڈ اپنے نام کیا۔
دو ہزار گیارہ میں انہیں آسٹریلوی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا تاہم کوچ مکی آرتھر سے اختلافات کے بعد شین واٹسن کو قیادت کے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے۔