برسبین: 10 دن میں دو مرتبہ حاملہ ہونے والی خاتون نے دنیا کو حیران کردیا ہے جس کے متعلق کہا گیا تھا کہ وہ کبھی ماں نہیں بن سکتی ۔
کیٹ ہِل ایک مرض پولی سسٹک اووری سنڈروم میں مبتلا ہیں جس میں ان کا جسم بچوں کی پیدائش کے لیے بیضہ نہیں بناسکتا۔ لیکن کیٹ اس وقت حیران رہ گئیں جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ حاملہ ہوچکی ہیں اور ان کے بطن میں ایک جان ہیں۔ لیکن اس کے بعد وہ اس وقت مزید حیران رہ گئیں کہ ان کے رحم میں ایک اور بچے کا جنین بن رہا ہے یعنی وہ مختلف وقت میں دو مرتبہ حاملہ ہوئیں، اس طرح کیٹ دس روز میں دو مرتبہ حاملہ ہوئی ہیں۔
جھنگ میں ن لیگ اور جماعت اہلسنت والجماعت سمیت بڑی سیاسی جماعتوں کو خواجہ سرا کا چیلنج،
اس کے نو ماہ بعد کیٹ کے ہاں دو بیٹیوں شارلوٹ اور اولیویا کی پیدائش ہوئی لیکن ان کی جسامت، وزن اور معیاد حمل میں فرق تھا۔ اگرچہ دونوں بیٹیوں کی پیدائش ایک ہی روز ہوئی لیکن ان کے حمل ٹھہرنے میں 10 روز کا فرق تھا ۔
پیدائش کے بعد کیٹ نے کہا کہ ’ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ دونوں بچیاں کتنی خاص ہوں گی۔‘ڈاکٹروں کے مطابق مختلف اوقات میں حمل ٹھہرنے کے دنیا میں صرف 10 واقعات ہی رپورٹ ہوئے ہیں جنہیں ’ سپر فیٹیشن‘ کہتے ہیں۔ کیٹ ہِل پولی سسٹک اورین سنڈروم ( پی سی او ایس) کے مرض میں مبتلا تھیں لیکن بارآوری کے لیے ہارمون کے ٹیکے لگارہی تھیں۔