سائیکلیں تو آپ نے بہت دیکھی ہونگی لیکن آسٹریلوی ماہرین کی تیار کردہ اتنی لمبی سائیکل شاید ہی کہیں دیکھی ہو۔
نو مہینے کی محنت کے بعد تیار ہونیوالی اس سائیکل کی لمبائی ایک سو 35 فٹ اور 10.5 انچ ہے یعنی 41.42 میٹرہے جسے چلانے کے لئے کوئی ایک یا دو نہیں پورے بیس افراد بیک وقت سائیکل پر سوار ہوتے ہیں۔ بھاری بھرکم اس سائیکل کو کمال انجینئرنگ سے مکمل کیا گیا ہے جس میں ایک بڑا وہیل اور ڈرم رولز سمیت پائپوں کے درمیان سے سائیکل چین اور پیڈلز ایک دوسرے سے منسلک ہیں جس کی وجہ سے یہ سائیکل لگ بھگ ایک سو میٹر تک کا سفر با آسانی طے کر سکتی ہے۔
اس حیرت انگیز سائیکل کو ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ نے دنیاکی سب سے لمبی سائیکل کی حیثیت سے گینز ریکارڈ کے اعزاز سے بھی نواز دیا ہے۔