ویانا (محمد اکرم باجوہ) آسٹریا کے شہر ہورن میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیاجس میں پاکستانی کمیونٹی کی خواتین و بچوں کے علاوہ آسٹرین، ترکی، کوسووو، البانیہ ،پولینڈ و دیگر ممالک کی کمیونٹی کو عید کی خوشی کے موقع پر خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جنہوںنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ہورن شہر کے میئر یورگن اور ہورن کے رومیش کیتھولک فادر البرٹ اور ہورن شہر کی مجسٹریٹ برگیت شیلر تھیں ۔ہورن میں پاکستانی مسجد کے خطیب حافظ محمد نعیم نے تمام ممالک کی کمیونٹی کو اور مہمان خصوصی کو عید میلن پارٹی میں خوش آمدید کہا اور حافظ نعیم نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ اسلام بھائی چارئے اور امن کا درس دیتا ہے اور پاکستان میں جو دہشت ہورہی ہے اس سے مسلمانوں کا کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ اسلام دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا۔
ہورن کی میئر مسٹر یورگن نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے عید ملن پارٹی میں کافی ممالک کی کمیونٹی نے شرکت کی ہے جو بہت خوش آئند بات ہے اس طرح کے پروگرام دوسری کمیونٹیوں کو بھی کرنے چاہیے میں تمام مسلم کمیونٹی خصوصاََ پاکستانیوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔فادرالبرٹ نے بھی پاکستانی کمیونٹی کو اُردو میں عید کی مبارک باد دی اور عید پارٹی میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے احتتام پر پاکستانی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گی اور الحاج محمد اکرم بٹ اور الحاج خواجہ محمد نسیم نے ہورن کی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلیے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گے۔عید ملن پارٹی میں ویانا سے بھی پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی،سیاسی ،رفاہی اور تاجر برادری نے بھی کثیر تعدادمیں شرکت کی۔
آخر میں ہورن میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پروگرام کے میزبان حافظ محمد نعیم نے اظہار تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب مہمانوں کا بہت بہت شکریہ اپنا قیمتی وقت نکال کر پروگرام میں شرکت کی خصوصاََ محمد عمر،افتخار احمد،عبدالرحمان،چوہدری اعجاز،خواجہ طاہر نوید چوہدری فاروق،محمد افضل ودیگر شامل ہیں۔