آسٹریا میں آنجہانی معروف سیاست دان ایڈولف ہٹلر کی رہائش گاہ کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں ان کی پیدائش ہوئی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق اس عمارت کو گراکر نئی عمارت کی تعمیر کی جائے گی، جو انتظامی امور یاپھر فلاحی کاموں کے لئے استعمال میں لائے جائے گی۔
واضح رہے اس مکان پر حکومت اور اس کی مالکن کے درمیان جھگڑا تھا کیونکہ 1972ء سے یہ گھر کرائے پر تھا اور اس وقت اس کا کرایہ 5 ہزار3 سو ڈالر ہے۔
اس گھر کی مالکن نے اس3 منزلہ عمارت کو حکومت کے ہاتھ بیچنے سے متعدد بار انکار کیامگر اب یہ توقع کی جا رہی ہے کہ آسٹریا کی پارلیمان جلد ہی اس مکان کا قبضہ اس کی مالکن سے لینے کا قانون پاس کرے گی۔