ویانا (ایم اکرم باجوہ) منہاج القران آسٹریا کے زیر اہتمام آل آسٹریا منہاج مقابلہ قرات ،تقریر و حسن نعت کا انعقاد15 مئی سپہر دو بجے زیر سرپرستی پاکستان عوامی تحریک آسٹریاالحاج خواجہ محمد نسیم اور زیر صدارت منہاج القران آسٹریا حاجی ملک محمد امین اعوان کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز وڑائچ اور جنرل سیکرٹری بلال اوپل تھے اور ساتھ اسٹیج پر پروگرام کے چیف آرگنائزر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ موجود تھے۔
پروگرام کی نقابت منہاج نعت کونسل آسٹریا کے صدر غلام مصطفی نعیمی نے کی اور پروگرام کو اپنی پیاری آواز میں اشعار کی صورت میں گرماتے رہے ۔جیوری کے فرائض حاجی نعیم رضا قادری ، شہر یار خان ،رانا عبدالسلام خان ،علامہ مدثراعوان اور مفتی علامہ ممتاز حسین پیرزادہ نے سر انجام دیئے۔پروگرام کا آغاز قاری شبیر احمد کی تلاوت قرآن پاک سے ہوااور نعت پڑھنے کی سعادت حاجی اکبر نے حاصل کی۔
پروگرام میں بچوں اور بچیوں نے بڑی دلچسپی سے مقابلہ میں حصہ لیا اور بچوں کے والدین نے اور پاکستانی کمیونٹی کی مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔الحاج خواجہ محمد نسیم نے پروگرام کے شروع میں استقبالیہ دیا۔علامہ مدثر اعوان نے پروگرام کے چاروں حصوں کے مقابلہ میں حصہ لینے والوں میں پہلی ، دوسری ،تیسری اور چوتھی اعزازی پوزیشن کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم کو بہت مشکل پیش آئی کہ ہم کس بچے کو کیا پوزیشن دیں سب بچوں نے بہت محنت کی اور کوئی بچہ یہ نہ سمجھے کہ کس نے مقابلہ جیتا ہے سب بچے اپنے آپ کو اول ہی سمجھیں جن میں تلاوت میں پہلی پوزیشن حافظ سیاب رانا ادریس،دوسری فاطمہ خان ،تیسری واصف اقبال اور اعزازی چوتھی فائزہ رضا نے حاصل کی۔
حسن نعت درجہ اول میں پہلی پوزیشن جنت وحید ،دوسری باسط اقبال،تیسری عبیر اعوان اور اعزازی چوتھی پوزیشن لائبہ شاہد نے حاصل کی۔ حسن نعت درجہ دوم پہلی پوزیشن ہاجرہ بلوچ،دوسری کائنات وحید ،تیسری زینب بلوچ اور چوتھی اعزازی پوزیشن سفیان شاہدنے حاصل کی ۔حسن تقریر میں پہلی پوزیشن باوا سید غضنفر علی شاہ کے صاحبزادہ سید عبدالرحمان شاہ ،دوسری ملک امین اعوان کے صاحبزادہ محمد زبیر اعوان،تیسری فضاحیدر کاظمی اور چوتھی اعزازی پوزیشن علی طیب نے حاصل کی۔
اول اور دوئم آنے والے بچوں میں مہمان خصوصی نے صدر اعجاز وڑائچ اور جنرل سیکرٹری بلال اوپل نے انعامات تقسیم کیئے اور دوسرئے بچوں میں منہاج القران آسٹریا کے مختلف عہدیداران نے انعامات تقسیم کیئے۔ جیو نیوز جنگ ویانا نمائندہ آسٹریا اکرم باجوہ،منہاج نعت کونسل آسٹریا کے صدر غلام مصطفی نعیمی ،شیخ محبوب عالم ،چوہدری اشفاق احمد اورپروگرام کے چیف آرگنائزر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ کو بہترین کارکردگی پر خصوصی اور اعزای انعامات دیئے گے۔
مہمان خصوصی اعجاز وڑائچ اور جنرل سیکرٹری بلال اوپل نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ہم منہاج یورپین کونسل کی جانب سے منہاج القران آسٹریا کے عہدداران کو اس شاندار پروگرام کا انعقاد کرانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اس طرح کے پروگرام دیار گیر میں کرانے کی بہت ضرورت ہے جو بچوں کی دین کی طرف راغب کرانے میں کا فی مدد ملے گی دونوں راہنماوں نے منہاج القران کے اغراض ومقاصد پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔
منہاج القران آسٹریا کی جانب سے منہاج یورپین کونسل کے رہنماوں کو یاد گاری شیلڈ دی گی آخر میں ملک امین اعوان نے تمام حاضرین اور مہمانوں کا اور میڈیا کا پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔