سالزبرگ ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک طارق اعوان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے پیڈ ممبر کا مطلوبہ ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا ہدف حاصل کرنے کے ٹاسک کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔
اور کچھ کارکنان نے بھی پیڈ ممبر بننے میں دلچسپی ظاہر نا کی پیڈ ممبر کی تعدار میں تیزی الیکشن کی وجہ سے آتی ہے اب جبکہ آسٹریا میں انٹر پارٹی الیکشن کا انعقاد ہونے جا رہا تو اس جانب خاص توجہ دی جائے گی اور ممبر شپ کی تعداد کوبڑهانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
تاہم مخلص کارکنان کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ پارٹی امور میں دلچسپی لیں پیڈ ممبر بنیں ملک طارق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عنقریب رابطہ مہم کا بھی آغاز کیا جائے گا انہوں نے خان مشاہد علی مغل آصف جمال اور عظمت سعید کی کاوشوں کو سراہا اور ہر ممکن مدد کرنے کا اعادہ ظاہر کیا۔