آسٹریا (اکرم باجوہ) 18 جنوری 2016 بروز پیر کو سالزبرگ کے مئیر کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے وفاقی وزیر پیر محمد امین الحسنات سالزبرگ آرہے ہیں ۔” آسٹریا میں مسلم مہاجرین کو بڑا مسئلہ حلال کھانے کی دستیابی تھی ۔ گذشتہ چار مہینوں سے مسلم ہینڈز آسٹریا کے افضل خان اور عاطف رضا سالزبرگ شہر میں مہاجرین کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ہزار سے زائد افراد کیلئے حلال اور گرم پاکستانی کھانے بنانے اور آسٹرین آرمی کے منتظمین کے ساتھ مل کر تقسیم کرنے میں مصروف ہیں ۔
آسٹریا کی حکومت اور مختلف مسلم تنظیموں نے بھی برملہ اعتراف کیا ہے کہ مسلم ہینڈز حالیہ مہینوں میں آسٹریا میں آئے ہوئے شامی اور دیگر مہاجرین کیلئے نا صرف اخلاقی، مالی بلکہ عملی طور پر آسٹریا کی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ آسٹریا میں مسلم ہیندز کی قابل تحسین خدمات نے مسلمانوں اور پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے انھیں خدمات کے پیش نظر پاکستان کے وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات اور مسلم ہینڈ کے سربراہ سید لخت حسنین شاہ صاحب ، سالزبرگ صوبہ کے گورنر، مئیر اور پولیس چیف کے سربراہ کی خصوصی دعوت پر 18 جنوری بروز پیر آسٹریا کے شہر سالزبرگ تشریف لا رہے ہیں ۔مسلم ہینڈز کے زیرانتظام پیر کی شام کو سالز برگ کی عربی مسجد میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات اور کھانے کا انتظام بھی