counter easy hit

دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی: سرفراز بگٹی

دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی: سرفراز بگٹی

کوئٹہ : صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بدامنی کی نئی لہر ملک دشمن قوتوں کی سازش ہے جو ہمیں فرقہ واریت اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف صوبے میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز […]

سونامی کے خوف سے نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہو گئے ہیں، عمران خان

سونامی کے خوف سے نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہو گئے ہیں، عمران خان

مردان : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سونامی کے خوف سے نواز شریف اور آصف زرداری بھائی بھائی بن گئے ہیں لیکن ہم عوام کی طاقت سے سب کو شکست سے دوچار کریں گے۔ مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ بلدیاتی […]

ووٹوں کے تھیلوں سے فارم 15 نکالے جائیں، جوڈیشل کمیشن کا حکم

ووٹوں کے تھیلوں سے فارم 15 نکالے جائیں، جوڈیشل کمیشن کا حکم

اسلام آباد : مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن نے فارم 15 کے حوالے سے اپنا فیصلہ دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ووٹوں کے تھیلوں سے فارم 15 نکالے جائیں۔ تحریری فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ فارم 15 نکالنے کا عمل متعلقہ ڈسٹرکٹ ججز کی نگرانی میں ہوگا۔ […]

دشمن وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں کر سکتا، وزیراعظم

دشمن وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں کر سکتا، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا ہے اور اب دشمن وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرسکتا۔ یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ عالمی دباؤ کے باوجود ملکی مفاد […]

جعلی ڈگری سکینڈل: شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان کا 4 جون تک جسمانی ریمانڈ

جعلی ڈگری سکینڈل: شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان کا 4 جون تک جسمانی ریمانڈ

کراچی : جعلی ڈگریوں کے سکینڈل میں ملوث ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ، وقاص عتیق اور دیگر ملزمان کو ایف آئی اے دفتر سے ہتھکڑی لگا کر سٹی کورٹ لے جایا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزمان کو جوڈیشیل مجسٹریٹ نور محمد کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے وکلا کی درخواست پر […]

طیارہ ہائی جیکنگ میں ملوث تین مجرموں سمیت آٹھ قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

طیارہ ہائی جیکنگ میں ملوث تین مجرموں سمیت آٹھ قیدیوں کو پھانسی دیدی گئی

کراچی : حیدرآباد میں طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں سزا یافتہ شہ سوار بلوچ اور صابر بلوچ کو سنٹرل جیل میں پھانسی دے گئی۔ مجرم شہسوار اور صابر بلوچ نے 1998میں تربت سے طیارہ اغوا کیا۔ طیارے نے حیدر آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا جہاں دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی […]

احتساب بیورو ٹھیک کام نہ کرے تو آنکھیں بند نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ

احتساب بیورو ٹھیک کام نہ کرے تو آنکھیں بند نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ

اسلام آباد : نیب میں بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا نیب کا ادارہ قابل احتساب نہیں؟ نیب کے اپنے افسران کیخلاف غفلت برتنے پر موثر کارروائی نہیں ہو رہی، […]

کندھ کوٹ، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ریلوے ٹریک پر بارود نصب کرتے دہشتگرد گرفتار

کندھ کوٹ، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ریلوے ٹریک پر بارود نصب کرتے دہشتگرد گرفتار

کندھ کوٹ : کندھ کوٹ کے قریب ملیر کے علاقے حدود تھانہ سی سیکشن میں ریلوے ٹریک کو اڑانے کے لئے دھماکہ خیز مواد نصب کرتے ہوئے دہشتگرد کو پولیس نے گرفتار کر لیا جب کہ گرفتار دہشتگرد سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد کی شناخت امانت اللہ جھکرانی کے […]

امریکہ میں منعقدہ عالمی مشاعروں میں لتا حیا کی شرکت

امریکہ میں منعقدہ عالمی مشاعروں میں لتا حیا کی شرکت

ممبئی (ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ) امریکہ میں منعقدہ عالمی مشاعروں میں شرکت کے بعد لتا حیا اپنے وطن ہندوستان واپس لوٹ آئی ہیں۔شمالی امریکہ کے نیوجرسی میں النور انٹر نیشنل کی جانب سے حال ہی میں عالمی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں لتاحیا سمیت ہندوستان پاکستان اور دیگر ممالک کے شعراء اور […]

مسجد البلال ویانا میں سالانہ معراج النبی کانفرنس کے انعقاد کی تصویری جھلکیاں

مسجد البلال ویانا میں سالانہ معراج النبی کانفرنس کے انعقاد کی تصویری جھلکیاں

ویانا (محمد اکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا میں سالانہ معراج النبی کانفرنس کا انعقاد 24 مئی بعد از نماز عصر مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ کی زیر صدارت کیاگیاجس میں مہمان خصوصی کے طور پر پاک دارالسلام فرینکفورٹ جرمن کے ڈائریکٹر علامہ عبدالطیف […]

مسجد البلال ویانا میں سالانہ معراج النبی کانفرنس کا انعقاد، علامہ عبدالطیف چستی کا خطاب

چاند پور فتح، ویشالی (بہار) میں شعری نشست کا انعقاد

چاند پور فتح، ویشالی (بہار) میں شعری نشست کا انعقاد

ویشالی (کامران غنی) امیر منزل، چاند پور فتح ضلع ویشالی (بہار) میں گزشتہ منگل کی شام ایک خوبصورت شعری نشست” تنظیم ارباب ادب” کے زیر اہتمام منظور عادل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔اس مخصوص شعری نشست میں مقامی اور بیرونی شعرائے کرام نے شرکت کی اور اپنے خوبصورت اور فکر انگیز کلام سے سامعین […]

عرفان صدیق کی پیرس ایئرپورٹ آمد پر دوستوں کا پرتپاک استقبال کرنے کی تصویری جھلکیاں

عرفان صدیق کی پیرس ایئرپورٹ آمد پر دوستوں کا پرتپاک استقبال کرنے کی تصویری جھلکیاں

پیرس (میاں عرفان صدیق) اے آر وائی نیوز فرانس کے کیمرہ مین میاں عرفان صدیق کی پیرس ایئرپورٹ آمد پر دوستوں کا پرتپاک استقبال۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 66

کراچی : پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ، تین پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی : پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ، تین پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی : شہر قائد کے تھانے عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ تینوں اہلکار نائٹ ڈیوٹی پر علاقے مین گشت کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس […]

فلم ٹومارو لینڈ نے پانچ روز میں 33 ملین ڈالر کا بزنس سمیٹ لیا

فلم ٹومارو لینڈ نے پانچ روز میں 33 ملین ڈالر کا بزنس سمیٹ لیا

لاس اینجلس : ایکشن اور ایڈونچر سے سجی فلم ٹومارو لینڈ نے 22 مئی کو سینما گھروں میں لینڈ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے چھا گئی۔ حال اور مستقبل کی حیرت انگیز دنیا کے واقعات پر بنی فلم صرف پانچ روز میں 33 ملین ڈالر کما کر ہالی وڈ باکس آفس پر سب سے اوپر […]

عدالت نے سلمان خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

عدالت نے سلمان خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

ممبئی : ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان پر بھارت سے باہر جانے پر پابندی عائد تھی۔ اداکار نے arab indo bollywood awards میں شرکت کے لیے ممبئی کی عدالت میں اپیل دائر کی۔ عدالت نے سلمان خان کے حق میں فیصلہ سنایا اب وہ انتیس مئی کو دبئی میں ہونے والی تقریب میں […]

مین آف دی میچ ایوارڈ اپنی والدہ کے نام کرتا ہوں: شعیب ملک

مین آف دی میچ ایوارڈ اپنی والدہ کے نام کرتا ہوں: شعیب ملک

لاہور : مین آف دی میچ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بڑے ہدف کے خلاف زمبابوے نے اچھا کھیل پیش کیا۔ ٹاپ ٹیم بھی ہوتی تو گھبرا جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ون ڈان سمیت کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کو تیار ہوں۔ زمبابوے کے خلاف پہلے میچ کے ہیرو شعیب ملک کا […]

ہر حلقے میں دھاندلی کے الزامات دیکھنا انکوائری کمیشن کا مینڈیٹ نہیں، چیف جسٹس

ہر حلقے میں دھاندلی کے الزامات دیکھنا انکوائری کمیشن کا مینڈیٹ نہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد : تحریک انصاف کے وکیل عبد الحفیظ پیرزادہ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے وکیل شاہ خاور نے سابق الیکشن کمشنر بلوچستان سید سلطان پر جراح کی۔ عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہا کہ درکار اضافی بیلٹ پیپرز چار فیصد چھپتے ہیں آپ نے 8 فیصد کیوں چھپوائے؟ جس پر سابق الیکشن کمشنر بلوچستان نے کہا […]

ملک بھر میں عدالتی بائیکاٹ، احتجاج، لاہور میں وکلاء کا پنجاب اسمبلی پر دھاوا، توڑ پھوڑ

ملک بھر میں عدالتی بائیکاٹ، احتجاج، لاہور میں وکلاء کا پنجاب اسمبلی پر دھاوا، توڑ پھوڑ

لاہور : ڈسکہ میں ایس ایچ او کی مبینہ فائرنگ سے ڈسکہ بار کے صدر سمیت دو وکلا جاں بحق ہوگئے جس کیخلاف وکلاء برادری نے ملک بھر میں آج عدالتی بائیکاٹ کیا۔ ڈسکہ، کراچی، راولپنڈی، گجرات ، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں وکلاء نے جاں بحق ہونے والے وکلا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا […]

زمبابوین ٹیم 334 رنز بنا سکی، پاکستان نے پہلا ون ڈے جیت لیا

زمبابوین ٹیم 334 رنز بنا سکی، پاکستان نے پہلا ون ڈے جیت لیا

لاہور : قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کی ٹیم 376 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کو حاصل کرنے میں مشکلات کا شکار رہی۔ دونوں اوپنر بلے بازوں سکنر رضا اور وی سباینڈا نے ٹیم کو اچھی بنیاد فراہم نہ کی اور جلد آئوٹ ہوگئے۔ سکندر رضا 36 جبکہ وی […]

ملک کے مختلف شہروں میں 9 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ملک کے مختلف شہروں میں 9 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

لاہور : لاہور کوٹ لکھپت جیل میں دو افراد کو پھانسی دی گئی۔ مجرم عبد الخالق نے فیکٹری ایریا میں خاتون اور مجرم شہزاد نے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ روالپنڈی اڈیالہ جیل میں ایک مجرم کو پھانسی دی گئی۔ مجرم بہادر خان نے 1997 میں یاسر محمود کو قتل کیا تھا۔ گجرات میں […]

ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ کو گرفتار کر لیا

کراچی : ایف آئی اے نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں سی ای او شعیب شیخ اور سی او او وقاص سمیت چھ ڈائریکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ شعیب شیخ کے خلاف مقدمے میں جعلی ڈگریاں، دھوکا دہی، فراڈ اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اس سے پہلے ایف […]

آرمی چیف سے جرمنی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے جرمنی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی : آرمی چیف سے ملاقات میں جرمنی کے وفدکی قیادت جرمن رکن پارلیمنٹ اور اقتصادی کمیٹی کی سربراہ مس ڈگمر جی ورل نے کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کے وفد نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اور خطے میں استحکام کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ ملاقات میں دونوں […]

دھاندلی کی تحقیقات: انکوائری کمیشن کی کارروائی آج پھر ہو گی

دھاندلی کی تحقیقات: انکوائری کمیشن کی کارروائی آج پھر ہو گی

اسلام آباد : مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کی کارروائی آج پھر ہوگی۔ سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان بیان قلم بند کرائیں گے۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں قائم کمیشن عام انتخابات میں منظم دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کر ررہاہے۔ پیر کے روز تحریک انصاف، مسلم لیگ ن […]