آٹو پارٹس مینوفیکچرز کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے سے انڈسٹری کو مشکلات کا سامنا ہے
کراچی (یس اُردو) آٹو پارٹس مینوفیکچرز نے خام مال کی درآمدات پر سے 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔
پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس مینو فیکچرز کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 سالہ آٹو ڈیویلپمنٹ پالیسی کو منظوری کیا تھا جس کے تحت آٹو سیکٹر کے لئے خام مال کی درآمدات پر ڈیوٹی کا ٹیرف طے کیا جانا تھا مگر ایف بی آر کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظور شدہ آٹو ڈیویلمنٹ پالیسی کو نظر انداز کرتے ہوئے ریگولیٹری ڈیوٹی میں 15 فیصد اضافے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس کے باعث انڈسٹری کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔آٹو مینو فیکچرز نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ آٹو انڈسٹری کے تحفظ کی خاطر ریگولیٹری ڈیوٹی کو ختم کر دیں