counter easy hit

ملتان میں آٹو شو، ملکی اور غیر ملکی گاڑیاں توجہ کا مرکز

Auto Show

Auto Show

ملتان …..ملتان میں سجایا گیا آٹو شو جس میں ملکی اور غیر ملکی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں، شو میں ڈیڑھ سو سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں نمائش کے لئے رکھی گئیں ۔
ملتان کے اسپورٹس گراؤنڈ میں ہونے والے آٹو شو کا افتتاح کینسر میں مبتلا 7 سال کے بچے سے کرایا گیا۔ ان میں اسپورٹس کار یں، نایاب کاریں اور ہیوی بائیکس بھی شامل تھیں ، شو میں مردوں کے ساتھ خواتین نے بھی دلچسپی لی ۔آٹو شو کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ایسے شوز سے لوگوں کو جہاں گاڑیوں کے متعلق آگاہی ملتی ہے وہیں اپنی من پسند گاڑیوں کے حصول میں بھی آسانی ہوتی ہے